- الإعلانات -

پاکستانی ادویہ ساز کمپنیوں کے لئے افرایقہ، امریکااور دیگر ممالک میں مواقع موجود ہیں وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا فارما سمٹ سے خطاب

 وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ درپیش معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں، حکومت کی مثبت پالیسوں سے اقتصادی مسائل پر قابو پا رہے ہیں، پاکستانی ادویہ ساز کمپنیوں کے لئے امریکا سمیت دیگر ملکوں اور افریقہ میں بھی مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں فارما سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ درپیش معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔ حکومت کی مثبت پالیسوں سے اقتصادی مسائل پر قابو پا رہے ہیں۔ پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی سطح پررجسٹرڈ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت دیگر ملکوں میں فار ما کمپنیوں کے لئے مواقع موجود ہیں۔ ادویات کی برآمدات کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے لئے افریقہ میں بھی وسیع مواقع موجود ہیں کیونکہ افریقہ تیزی سے ایک بڑی مارکیٹ کے طورپر ابھر کر سامنے آ رہا ہے