- الإعلانات -

حبیب بینک کی قبل از ٹیکس آمدنی میں گذشتہ سال کے دوران 34 فیصد اضافہ

(اے پی پی) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کی2019ءکے دوران قبل از ٹیکس آمدنی میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران بینک کو 28.9 ارب روپے کاعمومی منافع حاصل ہوا ہے۔ ایچ بی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2018ءکے مقابلہ میں سال 2019ءکے دوران قبل از ٹیکس آمدن میں 34 فیصد کے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدنی بھی 8.22 روپے کے مقابلہ میں 10.45 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔ حبیب بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال سال 2019ءکی مالیاتی کارکردگی کے اعلان کے ساتھ اپنے حصہ داروں کے لئے 12.5 فیصد یعنی 1.25 روپے فی حصص کے ڈیوڈنڈ کی منظوری بھی دی ہے جس سے دوران سال حصہ داروں کو دیئے گئے ڈیوڈنڈ کی مالیت 5 روہے فی حصص تک پہنچ گئی