- الإعلانات -

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کا دوسرامرحلہ لوگوں کے لیے معاشی فوائد لے کر آئے گا، حکام پلاننگ کمیشن

 چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا دوسرامرحلہ لوگوں کے لیے معاشی فوائد لے کر آئے گا، منصوبہ میں غربت کے خاتمے، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق سی پیک قومی معیشت کو مزید فروغ دینے اور غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا، موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں کی رفتار کو تیز کردیا ہے، چاروں صوبوں میں خصوصی اقتصادی زون پر کام شروع کردیا ہے جس سے ملک میں بے روزگاری میں کمی اور مقامی صنعتیں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی