- الإعلانات -

کورونا وائرس، ایشیائی بازاروں میں شدید مندی

 وال سٹریٹ میں 1987 کے بعد سب سے شدید مندی ایشیائی بازاروں میں آئی ہے جس کے بعد جاپان، تھائی لینڈ اور بھارت کے سودوں میں 10 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس پر تشویش بڑھنے اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں منڈی گرنے کے بعد دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں یہ رد عمل دیکھا گیا۔ بنکاک اور ممبئی میں تجارتی بازار میں 10 فیصد تک کمی آنے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو عارضی طور ر وک دیا گیا تھا، تجارت بحال ہونے کے بعد تھائی لینڈ ایس ای ٹی 100 میں 6 اعشاریہ8 فیصد اور ممبئی کی سین سیکس میں4.9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے