- الإعلانات -

گذشتہ 7سال کے دوران پاکستان میں 13ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے،او آئی سی سی آئی

اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے گذشتہ 7سال کے دوران پاکستان میں 13ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ او آئی سی سی آئی کے سابق صدر فرحت علی نے اپنی تجزیاتی رپورٹس میں کہا ہے کہ اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حکومت کی ٹیکس آمدن میں حصہ ایک تہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی سی آئی پاکستان میں10ملین سے زیادہ افراد کو روز گار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کی رکن کمپنیوں نے گذشتہ7سال کے دوران ملک میں13ارب ڈالر براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی سی آئی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آزاد اور شفاف آواز ہے ۔معاشی ترقی کے حوالے سے چیمبرز کی تجاویز ہمیشہ بنیادی اہمیت کی حامل رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجاویز پر عملدرآمد کی ضرورت ہے