- الإعلانات -

پاکستان میں سونا 2 ہزار 750 روپے سستا ہوگیا

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار 750 روپے سستا ہو کر 90 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک میں 10 گرام سونا 2 ہزار 357 روپے سستا ہو کر 77 ہزار 890 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ہزار 160 روپے جبکہ پاکستان میں 900 روپے سستا ہوا تھا۔