- الإعلانات -

سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،قیمت جان کر پاکستانیوں کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 99 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے سے 99 ہزار 700 اور دس گرام سونا 1200 روپے مہنگا ہوکر 85 ہزار 476 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 3 ڈالر اضافے سے 1660 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی 960 روپے اور دس گرام 823 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.16 ڈالر کمی سے 15.26 ڈالر ہوگئے۔