- الإعلانات -

سی پیک منصوبے کے تحت 886کلومیٹر پر محیط مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری

ین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ لائن 886کلومیٹر پر محیط ہے جو مارچ 2021، میں مکمل ہوگا۔اسٹیٹ گرڈ چائنا الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی کمپنی کے تیسرے ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجر اور اس ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ بو کا کہنا ہے کہ منصوبے پر 26 جنوری سے نہایت سخت اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے انسداد وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو انگریز ی اور اردو زبان میں ترجمہ کرکے تقسیم کیا گیا ہے۔ایسے ہی منصوبوں میں سے ایک مٹیاری تا لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ہے جس کی متوقع تاریخ تکمیل مارچ 2021ء ہے۔ اس منصوبے پر نہایت تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں کووڈـ19 کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے، منصوبے کی رفتار سخت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے فریم ورک میں مٹیاری لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن بجلی ترسیل کا واحد منصوبہ ہے۔ جس کی کل لمبائی 886 کلو میٹر ہے