- الإعلانات -

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان ، کے ایس ای 100 انڈکس 189.75 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 189.75 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد31222.74 پوائنٹ پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 13 کروڑ،4 لاکھ ،15 ہزار،63 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 4.815 ارب روپے تھی۔مجموعی طورپر327 کمپنیوںکے حصص کالین دین ہوا، 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 95 میں کمی اور23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ میپل لیف سیمنٹ کے ایک کروڑ،14 لاکھ،6 ہزار، حیسکول پیٹرولئیم کے ایک کروڑ،7 لاکھ،27 ہزار،500 اورپاک الیکٹران کے 77 لاکھ ،12 ہزار، 500 حصص کالین دین ہوا۔ ملت ٹریکٹرزکے حصص میں 39.08 اورسفائیرفائبرکے حصص کی قیمت میں 37.64 فیصداضافہ ہوا۔نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 353.50 روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں 20.45 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی