- الإعلانات -

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

 گورنرسندھ عمران اسماعیل سے تاجر اتحاد کے وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔وفد میں رضوان خان ، سلیم میمن ، جمیل پراچہ ، شرجیل گوپلانی ،محمد احمد شمسی ، الیاس میمن ، محمود حامد ، زبیر گیلانی ،نوید بٹ ، حاجی ناصر ترک شامل تھے ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی ، گورنرسندھ کے مشیر علی جونیجو اور محمود مولوی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں کورونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ، تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے درپیش مشکلات ،احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری سرگرمی کی اجازت کے وفاق کے فیصلہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں تاجر وفد کے آن لائن کاروبار کرنے کے مطالبہ سے گورنرسندھ نے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ18 ویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے اس معاملہ اور ایسوسی ایشن کی ایس او پی پر وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر طبقہ قومی معیشت میں اہم خدمت انجام دے رہا ہے کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاﺅن سے اس وقت سب ہی متاثر ہورہے ہیںبالخصوص د ہاڑ ی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے وزیراعظم پاکستان بھی اس طبقہ کے لئے باربار اظہار کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وفاق عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے اس ضمن میں مستحق افراد کے لئے احساس پاکستان پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور ہر اسٹیک ہولڈر کے تعاون سے اس وباءکا مقابلہ کر سکتی ہے اس سلسلہ میں وفاق صوبوں سے مشاورت کرکے موئثر لائحہ عمل یقینی بنارہا ہے جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام میں حکومتی اقدامات میں تاجروں کا تعاون خوش آئند ہے۔ وفدنے گورنرسندھ کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظرلگائے گئے لاک ڈاﺅن سے درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاروبار کی بندش سے شدید مشکلات درپیش ہیں ،ملازمین کو تنخواہ دینے سے بھی قاصر ہیں لہذاوفاق کی ہدایت کے مطابق کاروباری سرگرمی کی اجازت دی جائے