- الإعلانات -

خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 5.46 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

سعودی عرب کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.46 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک بحرین،قطر، کویت اوراومان میں مقیم پاکستانیوں نے 1.626 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.46 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 1.542 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، مارچ 2020ء میں بحرین،قطر، کویت اوراومان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکاحجم 172.97 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال مارچ میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 167.84 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ارسال کیا تھا۔جاری مالی سال میں کویت میں مقیم پاکستانیوں نے 504 ملین ڈالر، اومان 548.75 اورقطرمیں مقیم پاکستانیوں نے 343 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ بجھوانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر اپنے ملک بجھوانے کی شرح میں 9.63 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا تھا