- الإعلانات -

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹریول انڈسٹری بھی تباہ، ہوائی جہازوں کی قطاریں، حیران کن مناظر لیکن وہ انڈسٹری جس کی چاندی ہوگئی ،

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک کو لاک ڈاﺅن کا سامنا ہے، سفری پابندیاںہیں، ٹریول انڈسٹری تباہی کی طرف جارہی ہے ، لوگ بیروزگار ہورہے ہیں اور ہوائی جہاز ایئرپورٹ پر کئی دنوں سے کھڑے ہیں ، ہوائی جہازوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، اور وہ کئی دنوں سے بیکار کھڑے ہیں، گاڑیوں کی بھی یہی صورتحال ہے لیکن ایسے میں سائیکل بنانےوالی انڈسٹری کی چاندی ہوگئی۔ جیونیوز کے مطابق موجودہ صورتحال میں  برٹش ایئرویز، امریکہ کی ڈیلٹا ایئر ویز، امریکا کی ساﺅتھ ویسٹ ایئرویز کے ہوائی جہاز، برطانیہ کی جیٹ ایئرویز ، چائنہ کے ہوائی جہاز استعمال نہیں ہورہے وہ بھی ایئرپورٹس پر کھڑے ہیں۔ سستی ایئرلائنز جو یورپ میں آپریٹ کرتی ہیں دوسرے ممالک میں ان کے ہوائی جہاز اس وقت ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔