- الإعلانات -

او ایل ایکس پاکستان کے زیر انتظام بزنس سٹارٹ اپس کی آن لائن خصوصی تربیت کا اہتمام

 او ایل ایکس پاکستان کے زیر انتظام بزنس سٹارٹ اپس کی آن لائن خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ تین روزہ تربیتی پروگرام میں 28 سٹارٹ اپس نے شرکت کی ہے۔ او ایل ایکس پاکستان کی منیٹائزیشن منیجر ولید ابراہیم نے کہا ہے کہ تربیتی پروگرام میں سٹارٹ اپس کو اان لائن ٹیکنالوجیزاور ڈیٹا کے تجربہ کی تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی بہترین مارکیٹنگ کے ذریعے سیلز کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دوران تربیت او ایل ایکس کے سینئر حکام نے نواجوان سٹارٹ اپس کو کاروبار کی ترقی کے لئے درکار مہارتوں اور علم سے آگاہی فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے ادارں کی مصنوعات کی تشہیر کے لئے او ایل ایکس معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تشہیری مہم کا مقصد پاکستان میں کاروباری اداروں کی ترقی اور فروغ کے ساتھ ساتھ نئی نئی ایجادات کی حوصلہ افزائی بھی ہے۔ ولید ابراہیم نے کہا کہ او ایل ایکس پاکستان ترقی اور آگے بڑھنے کے خواہش مند نوجوان سٹارٹ اپس کی معاونت اور تربیت کا عمل جاری رکھے گا تاکہ ملکی معیشت اور نوجوان طبقہ کو ترقی ےک زیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے