- الإعلانات -

حب پاور کمپنی کی آمدنی میں نو ماہ کے دوران 110 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں جولائی تا مار چ 2019-20ءکے دوران ایچ یو بی سی کی بعد از ٹیکس آمدن 18ہزار 900 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران کمپنی کو 9 ہزار9 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 9ہزار 891 ملین روپے یعنی 110 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 7.16 روپے کے مقابلہ میں 14.07 روپے فی حصص تک بڑھ گئی