- الإعلانات -

اسٹیٹ بینک نے شرح سود مزید کم کردی، 8 فیصد مقرر

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق شرح سود ایک فیصد کم کرکے 8 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود کم کرکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سست روی کو روکنا بھی ممکن نہیں ہوگا جب کہ شرح سود کم ہونے سے کرونا کی وباء پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کرونا کی وباء کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال مانیٹری پالیسی کے لیے چیلنج ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال افراط زر 7 سے 9 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کا دباؤ کم ہوا ہے اور رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔