- الإعلانات -

سونے کی مقامی وعالمی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں ونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 250 روپے مہنگا ہوگیا۔

سونے کی مقامی وعالمی قیمتوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1955 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور214روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کرایک لاکھ 5 ہزار 238روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 1470 روپے ہوگئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 24 روپے 72 پیسے کی کمی سے 1260 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگئی۔