- الإعلانات -

2ماہ میں پاکستان سے کتنے کروڑ ڈالر باہر گئے؟رپورٹ نے تہلکہ مچادیا،پاکستانی پریشان

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 147 پوائنٹس کم ہوکر 41056 ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں نے اگست میں 5 کروڑ 31 لاکھ ڈالر منافع پاکستان سے واپس بھیجاجبکہ اگست میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 5 کروڑ 15 لاکھ ڈالر واپس بھیجے گئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے 16 لاکھ ڈالر پاکستان سے واپس بھیجے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں 40 کروڑ 76 لاکھ ڈالر منافع پاکستان سے بھیجا گیا۔