- الإعلانات -

نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا

کراچی: نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور ماہ جولائی سے نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ترسیلات بڑھنے اور دیگر رقوم آنے سے کم ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے زر مبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔ مرکزی بینک کےمطابق ماہ نومبر میں زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر بڑھے ہیں۔