- الإعلانات -

ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر فی تولہ 400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 342 روپے اضافے سے 97222 روپے ہے۔