- الإعلانات -

ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت 257 روپے کم ہوکر 101166 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1767 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔