- الإعلانات -

ہنڈا کے بعد ٹویوٹا کمپنی, فراڈ منظر عام پر آ گیا

ہنڈا سوک کے نئے ماڈل کی قیمت انتہائی زیادہ ہونے کے باوجود گاڑی میں موجود کئی خامیوں اور ہنڈا سوک کے پاکستانی عوام سے دھوکے بعد ٹویوٹا کمپنی کا پاکستان سے دھوکہ سامنے آ گیا۔ تفصیل کے مطابق ٹویوٹو کمپنی کے نئے لانچ ہونے والے ماڈلز بھی پاکستان میں مہنگی قیمت پر فروخت کیلئے دستیاب ہیں لیکن ہنڈا سوک کی طرح ٹویوٹا کمپنی بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھوکہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔<br/> ٹویوٹا کمپنی کے نئے لانچ ہونیوالی ماڈل کی کاروں میں ہنڈا سوک کی طرح بہت سی خامیاں پائی گئی ہیں۔ بیش قیمت ٹویوٹا گاڑیوں میں ڈگی کے صحیح طرح بند نہ ہونے اور ایک جانب سے زیادہ گیپ ہونے کی شکایت ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کے دروازوں میں توازن درست نہ ہونے کی خامی بھی موجود ہے۔ اسی طرح گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ان گنت تکنیکی خامیاں موجود ہیں جو جدید ماڈل گاڑیوں کے مالکان کو منہ چڑا رہی ہیں۔