- الإعلانات -

پریگما کے زیر انتظام 16 ویں انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایشیاءنمائش کا انعقاد

اسلام آباد : پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پریگما) کے زیر انتظام 16 ویں انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایشیاءنمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پریگما کے چیف کوآرڈینیٹر اعجاز کھوکھر نے کہا ہے کہ تین رزوہ عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 27 تا 29 اگست 2016ءکو کیا جائے گا اور اس حوالے سے پریگما انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے ویلیو ایڈڈ کے شعبہ کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی نمائش کے انعقاد سے ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔