- الإعلانات -

پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا

کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا۔ شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز”ہائی پروسپیرٹی” کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی جا ر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازصبح ساڑھے7 بجےپھنسا جس کی وجہ سے برتھنگ متاثر ہوئی۔ ترجمان پورٹ قاسم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی پورٹ کے قریب سی ویو کے ساحل پر بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 پھنس گیا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخرکامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔