- الإعلانات -

موبائل کمپنی اب صارفین کو بیمہ کی سہولت بھی فراہم کرے گی

جاز کیش اور مائیکروانشور(MicroEnsure)کے درمیان ایک اسٹریٹجک اتحاد قائم ہو گیاہے ۔ اس اتحاد کے تحت مائیکرو انشور ،جوبڑی مارکیٹوں میں بیمہ کی فراہمی کے عالمی راہنماہے، جاز کیش کے کسٹمرز کو چھوٹے پیمانہ پر بیمہ اور دیگر حل فراہم کرے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موبی لنک کی وائس پریزیڈنٹ ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا،’’ہم اس شراکت پر بہت پرجوش ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ مائیکروانشور کے وسیع تجربہ پر مبنی بیمہ کی جدید پروڈکٹس اور بالخصوص پاکستانی مارکیٹ کے بارے میں ان کے تجربہ سے ہمارے کسٹمرز کوفائدہ ہو گا۔ جاز کیش بیمہ کو اپنی مالی خدمات کا اہم جزو سمجھتا ہے اور مائیکروانشورمخصوص خطرات سے متعلق ہمارے کلائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بیمہ پروڈکٹس پیش کرے گا۔‘‘اس شراکت کے تحت مائیکرو انشورزندگی، صحت اور مائیکرو اسیٹس سے تعلق رکھنے والے مخصوص خطرات سے نمٹنے کے لیے بیمہ سولوشنز تیار کرے گا جنہیں ایک سادہ عمل کے ذریعہ جاز کیش کے مختلف سیلز اور سروس ٹچ پوائنٹس کے ذریعہ تقسیم کیا جا سکے۔بیمہ شدہ اور نیم بیمہ شدہ لاکھوں پاکستانیوں تک پھیلاؤ کے ایک بڑے سنگ میل کوعبور کرنے کے لیے اس شراکت کی تعریف کرتے ہوئے مائیکرو انشور کے کنٹری منیجر پاکستان اینڈ ہیڈآف بزنس ڈیویلپمنٹ ایشیا، ریحان بٹ نے کہا،’’ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت کے ذریعہ پیش کی جانے والی جدید بیمہ پروڈکٹس بڑی مارکیٹ کے اراکین کو ان کی رقم کی بہترین افادیت فراہم کریں گی اور خطرہ سے تحفظ کے لیے لاکھوں پاکستانیوں کا اعتماد قائم کرنے میں مدد دیں گی۔ انتہائی سادہ پروکٹس کی تیاری کے حوالہ سے اپنی شہرت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ارادہ ہے کہ ہم جاز کیش کے کلائنٹس کے لیے بھی FMCG کی طرز پر بیمہ پروڈکٹس تیار کریں جن میں اندارج اور کلیم کا طریقہ نہایت آسان ہو۔