- الإعلانات -

بجلی کی بچت کے لیے کمرشل فیڈرز شام 7  سےرات 10 بجے کے درمیان بند کرنے کا فیصلہ

بجلی کی بچت کے لیے وزارت توانائی نے بڑے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسودہ تیار کر لیا ہے ۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق مسودے کی منظوری کابینہ سے جلدلی جائے گی، مسودے کے مطابق ملک بھر میں کمرشل فیڈر ز شام 7 سے رات 10 بجے بند کرنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ ان فیڈرز پر دن کے اوقات میںبجلی کی بندش نہیں ہو گی۔ اس بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔

مسودے کے مطابق شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل فیڈرز بھی بند رکھے جائیں گے، ان فیڈرز پر بجلی بند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ کی بچت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ وزارت توانائی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لینے کی کوشش کرے گی۔

وزارت توانائی کے مطابق اگر تاجر برادری جلد دکانیں بند کرنے پر راضی نہیں ہوتی تو اس کے متبادل لائحہ عمل بھی تجویز کیا گیا ہے ۔