- الإعلانات -

اتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج، غریب پِس کر رہ گیا

ملک بھر کےاتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج ، غریب آدمی پِس کر رہ گیا ہے۔

اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں آلو39 ، پیاز69، اور ٹماٹر 61 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ لیموں 182، بیگن 42، ٹینڈا  120، اور شملہ مرچ 72 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ سبز مرچ 106، پھول گوبھی 73، جبکہ بند گوبھی 110 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ بھنڈی 49، کدو 84، اور فراشبین 115روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

پھلوں کی بات کی جائے تو سیب 280 روپے کلو، اور کیلے کی 155 روپے فی درجن قیمت مقرر کی گئی ہے۔

دوسری طرف کراچی میں بھی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں  عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ پیاز 60، آلو 40، ٹماٹر 80، اور بھنڈی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لیموں کی 320 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ گوشت کے نرخوں پر نظر ڈالی جائے تو بیف کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ مرغی کا گوشت 480 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔