- الإعلانات -

ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اعلان کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے متصور ہو گا، ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقررکر دی گئی ہے، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 600 روپے 97 پیسے ہو گی۔

خیال رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 581 روپے 35 پیسے کا تھا۔