- الإعلانات -

سونا ایک بار پھر مہنگا!

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر 1811 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے، جس کے بعد اِدھر ملکی صرافہ مارکیٹوں جیسے لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔