- الإعلانات -

امریکی ڈالر کی پھر اونچی اڑان، اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 204 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 94 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 207 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔

100 انڈیکس میں 245.62 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41102.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.59 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، جبکہ 4 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار 713 شیئرز کا لین دین ہوا، حصص مارکیٹ میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔