- الإعلانات -

حکومت کی ایک سال کے دوران پاسپورٹ اور ویزا فیس کی مد میں کتنی کمائی ہوئی…,جانیئے

اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے 2015-16ء کے دوران پاسپورٹ اور ویزا فیس کی مد میں20 ارب84 کروڑ80 لاکھ روپے کا ریونیو کمایا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ اور ویزہ فیس کی مد میں2013-14ء کے دوران17 ارب71کروڑ70 لاکھ روپے اور2014-15ء میں18 ارب 35کروڑ60 لاکھ روپے حاصل کئے۔گذشتہ 5 سال کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے 86 ارب روپے سے زائد کا ریونیو کمایا ہے.