- الإعلانات -

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا-

عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا ۔ مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے اور فی تولہ 1500 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

برطانیہ کے یورو زون سے نکلنے کے اثرات عالمی مارکیٹ میں پڑنا شروع ہوگئے ۔ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث فی اونس سونا 42 ڈالر سستا ہوکر ساڑے 3 ماہ کی کم ترین سطح 1276 ڈالر تک گرگیا ۔

مقامی صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوگا ، جس کے تحت عالمی مارکیٹ میں سونے کی موجود قیمت کے تحت مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے تک اور فی تولہ سونا 1500 روپے تک سستا ہوجائے گا۔