- الإعلانات -

نیسڈک پی ایس ایکس کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی-

نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرزکی فروخت کا عمل نومبر تک مکمل ہونا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےجولائی میں 40 فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو 21 اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔

اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال 25 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔