- الإعلانات -

سونا 300روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں فی تولہ سونا 300روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارو ن چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا دو ڈالر اضافے سے بارہ سو انسٹھ ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار نو سو روپے اور دس گرام سونا دو سو ستاون روپے اضافے سے 43 ہزار 628 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔