- الإعلانات -

بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی کمی، مزید آٹھ کھرب روپے کی رقم فراہم

کراچی: بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی قلت ختم نہ ہو سکی ، مرکزی بینک نے بینکوں کو آٹھ کھرب روپے سے زیادہ رقم فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے آٹھ کھرب انچاس ارب چالیس کروڑ روپے فراہم کیے گئے ، سات روز کے لیے فراہم کی گئی رقم پر مرکزی بینک پانچ اعشاریہ آٹھ ایک فیصد سالانہ کی شرح سے سود وصول کرے گا ، منی مارکیٹ میں سرمائے کی مسلسل قلت کے باعث مرکزی بینک اکتوبر کے دوران اب تک بینکنگ سیکٹر کو مجموعی طور پر چالیس کھرب روپے فراہم کر چکا ہے۔