- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروباری حجم بھی بڑھ گیا

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلے سیشن کے دوران کبھی مندی کبھی تیزی دیکھی گئی ، پہلے سیشن کا اختتام تیزی پر ہوا ، کاروباری حجم بھی بڑھ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 200پوائنٹ کی مندی پر ہوا ، تاہم مخصوص سیکٹرز میں خریداری کے باعث بازار کی مندی ختم اور تیزی کا رجحان بڑھ گیا ، پہلے سیشن کا اختتام 100انڈیکس میں 115پوائنٹ کے اضافے سے 42819 پر ہوا۔

368کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ  190کی قیمت میں اضافہ اور 160کی قیمت میں کمی ہوئی ، مجموعی طور پر 39کروڑ 91لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔