صنعتی شعبے کیلئے گیس کی قیمت میں کمی کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی شعبے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔
ذرائع کے مطابق صنعتی شعبے میں گیس کی قیمتوں میں 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی منظوری دی گئی ہے ۔ گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ صنعتی شعبے کی طرف سے گیس کی زیادہ قیمت کی شکایت پر کیا گیا ہے ۔