- الإعلانات -

این ایف سی ایوارڈ صوبوں کو بجٹ تخمینے سے بھی22فیصدکم رقم فراہم

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ تخمینے سے بھی 22 فیصد کم رقم فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صوبوں کو وفاق سے مجموعی طور پر 416 ارب 47 کروڑ روپے ٹرانسفر کیے گئے، جبکہ بجٹ تخمینے کے مطابق صوبوں کا حصہ 533 ارب 97 کروڑ روپے بنتا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پنجاب کو 194 ارب 53 کروڑ روپے منتقل کیے گئے جو بجٹ تخمینے سے 22.5 فیصد کم ہیں،، سندھ کو 104 ارب 74 کروڑ روپے ملے ، جو اس کے ممکنہ حصے سے 23.5 فیصد کم ہیں ، خیبر پختونخوا کو اس کے مجوزعہ حصے سے 24.6 فیصد کم 65 ارب 21 کروڑ روپے ملے، تاہم بلوچستان کو تین ماہ کے دوران اس کے حصے سے 5.6 فیصد زیادہ وسائل ملے، وفاق کی طرف سے بلوچستان کو 52 ارب روپے ٹرانسفر کیے گئے۔

 وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں کو وسائل کی منتقلی ااس عرصے کے دوران حاصل ہونے والے ریونیو کے مطابق کی جاتی ہے ، پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت کی مجموعی آمدنی تقریبا 756 ارب روپے رہی،، جو بجٹ تخمینے سے 20 فیصد کم ہے۔