- الإعلانات -

اوپن مارکیٹ:ڈالر کی قیمت میں اضافہ،قیمت 108 روپے 30 پیسے ہو گئی

کراچی (24نیوز) انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا،ڈالر کی قیمت 108 روپے30 پیسے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منافع خورسرگرم ہوگئے ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا ،1  پیسے اضافے سے104روپے45 پیسے سے104 روپے85 پیسے پر ڈالر پہنچ گیا ہے ، اوپن مارکیٹ میں منافع خورسرگرم ہو گئے ہیں ، دو روز میں مجموعی طور پر40 پیسہ مہنگا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  108روپے30 پیسے ہو گئی ، دو ہفتوں میں ڈالراوپن مارکیٹ میں 3 روپے45  پیسے مہنگا ہوگیا ، اسمگلر ڈالر کی اسمگلنگ کرکے قیمت میں اضافہ کر رہے ہیں ، اسمگلرز ڈالرکی خریداری اضافہ قیمت میں کر کے ڈالر کو مہنگا کر رہے ہیں۔