- الإعلانات -

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہوکر 108 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا ۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 رروپے 78 پیسے ہوگیا ۔

ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ کم ہوکر 104 روپے 82 پیسے پر آگیا ہے جس کی وجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 روپے 78 پیسے ہوگیا ہے ۔

ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن کے آغاز پر چند دنوں میں روپے کی قدر میں بہتری ہونا شروع ہوجائے گی ۔