- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی کی تاریخ میں توسیع

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےذرائع کا کہناہےکہ توسیع عالمی مالیاتی ادارے کی درخواست پر کی گئی ۔

زرائع کے مطابق تمام دلچسپیاں 22 دسمبر کی شام 4 بجے تک وصول کی جائیں گی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےذرائع کا کہنا ہےکہ اسی روز شام 5 بجے تک نیلامی کا حتمی اعلان بھی کردیاجائےگا ، 20 فیصد شیئرزعوام کےلئے پیش کیےجائیں گے ، تاکہ چھوٹےسرمایا کار بھی اسٹاک مارکیٹ کےحصہ دار بن جائیں ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ذرائع کاکہنا ہےکہ شیئرز کی خریداری کے لئے اب تک حتمی 6 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،موصول ہونیوالی درخواستوں میں عالمی اور مقامی مالیاتی ادارے شامل ہیں ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام رواں برس جنوری میں ہوا،کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینجز کو یکجا کرکےعمل میں آیا تھا۔