- الإعلانات -

سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگیولیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگیولیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد سی این جی کی قیمتیں اوگرا مقرر نہیں کرے گابلکہ اب ہر پمپ کا مالک خود قیمت طے کرے گا۔

قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن وزارت پیٹرولیم نے جاری کیا ہے، سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اعلان جلد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی نقصان میں سی این جی بیچ رہے ہیں، قیمت میں اضافہ ایسے کریں گے کہ قیمت پیٹرول سے کم رہے۔