- الإعلانات -

ملکی معیشت میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں 12 فیصد اضافہ

اسلاآباد : ملکی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر، کپاس کی مجموعی پیداوار 12 فیصد بڑھ گئی ، پنجاب کی پیداوار میں 19 فیصد اضافہ ہو گیا، گزشتہ سال 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی ، جو گزشتہ سال سے 10 لاکھ 87 ہزار بیلز زیادہ ہے ، پاکستان کاٹن جنیرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکم جنوری تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 66 لاکھ 17 ہزار 646 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی ، جو گزشتہ سال سے 10 لاکھ 43 ہزار بیلز زیادہ ہے۔

سندھ کی فیکٹریوں میں لائی جانے والی کپاس 1 فیصد اضافے سے 49 لاکھ بیلز رہی ، اس دوران ٹیکسٹائل ملوں نے جننگ فیکٹریوں سے 88 لاکھ 19 ہزار بیلز سے زائد روئی خریدی ، جو گزشتہ سال سے 15 لاکھ 47 ہزار بیلز زیادہ ہے ، تاہم روئی کی برآمد میں 44 فیصد کمی رہی ، اب تک 1 لاکھ 99 ہزار بیلز روئی برآمد کی گئی ، ملک بھر میں اس وقت 343 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔