- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،حصص کی مالیت99 کھرب سے تجاوز کر گئی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی ، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت تاریخ میں پہلی بار ننانوے کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی رہی ، دوسرے سیشن میں تھوڑا اتار چڑھاو بھی دیکھا گیا لیکن تیزی برقرار رہی ، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تین سو اکاون پوائنٹ کے اضافے سے انچاس ہزار تین سو چونسٹھ پر بند ہوا ، چار سو پچیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی ، دو سو باسٹھ کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو چوون کی قیمت میں کمی ہوئی،، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 75 ارب روپے کے اضافہ سے ننانوے کھرب چار ارب روپے سے تجاوز کر گئی ، مجموعی طور پر پینتالیس کروڑ ستانوے لاکھ چوبیس ہزار شئیرز کی خرید و فروخت ہوئی  ۔