- الإعلانات -

پاناما فیصلے پر بے یقینی سے اسٹاک ایکسچینج متاثر،کاروباری حجم میں کمی

کراچی: پانامہ کیس فیصلے کے بارے میں بے یقینی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی ختم نہیں ہونے دی، ہنڈرڈ انڈیکس اڑتالیس ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو پچپن پوائنٹ کی کمی بھی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چار سو چھبیس پوائنٹس کی کمی سے سینتالیس ہزار نو سو انچاس پوائنٹس پر بند ہوا،، کاروباری حجم میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر چوبیس کروڑ بارہ لاکھ شئیرز کی خرید و فروخت ہوئی۔