- الإعلانات -

لاہور کے اتوار بازاروں میں من مانی قیمتوں پر اشیا کی فروخت

وحدت کالونی کا ماڈل بازار جہاں انتظامیہ دعویٰ تو کرتی ہے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا لیکن صورت حال اس کے برعکس ہے۔ شہریوں کو شکوہ ہے کہ یہ ماڈل بازار بس نام کے ہی ماڈل بازار ہیں، نا یہاں پھل اور سبزیاں سرکاری ریٹ پر ملتے ہیں اور نا ہی ان کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

خریدار کہتے ہیں کہ اس صورت حال کی شکایت کس سے کریں، انتظامیہ کا کوئی نمائندہ نظر ہی نہیں آتا۔ قیمتوں اور معیار کو لے کر خریدار دکانداروں سے الجھتے بھی نظر آئے۔اس تمام صورت حال پر جب ماڈل بازار انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے گریز کیا۔