- الإعلانات -

سعودی عرب میں ’تفریحی شہر ‘ بنانے کا اعلان

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بیان میں کہا گیا کہ تفریحی شہر کا قیام سعودی حکومت کے ‘ویژن 2030’ پلان کا حصہ ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘تفریحی شہر 334 مربع کلو میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا، جس میں کھیل، ثقافت اور تفریحی سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔

مملکت کا پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا، جس کا آغاز اگلے سال ہوگا۔