- الإعلانات -

لاہور:ماڈل ٹاؤن میں ’’واؤ ‘‘ کے نام سے بڑے سپر اسٹور کا آغاز

خریداروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بننے والا یہ پہلا اسٹور ہے جہاں چیزوں کا معیار اچھا اور قیمتیں مناسب ہیں۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پرآمنہ مال میں’’واؤ‘‘ کے نام سے ایک بڑے سپر اسٹور کی اوپنگ کے موقع پر علاقہ مکینوں اور دیگر صارفین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ پھل ، سبزیاں ، دالیں ہی نہیں تمام گھریلو اشیاءاسٹور میں دستیاب ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ خواتین کی توجہ رہی کراکری کی طرف تو بچوں کی نظریں جمیں تھیں کھلونوں پر ۔

خواتین کا کہنا تھا کہ مصروفیت کے اس دور میں ایک چھت تلے کئی ضروریات زندگی کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔

اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی اس طرح کےاسٹور کھولے جائیں گے۔ ’’واؤ‘‘اسٹور کا نام ہی نہیں صارفین کے دل کی آواز بھی ہے کیونکہ یہاں انہیں ملے گا مختلف اشیا پر 20 فی صد ڈسکاؤنٹ۔