- الإعلانات -

پاکستان، مراکش مشترکہ بزنس کونسل کا قیام

مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں پاکستان اور مراکش کے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے عہدے داروں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور مراکش مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دست خط کیے گئے۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مرزا اشتیاق بیگ اور مراکش کے ایف سی سی آئی ایس نے مفاہمتی یاد داشت پر دست خط کیے۔

مراکش میں پاکستانی سفیر نادر چوہدری، پاکستان اور مراکش کے معروف تاجروں نے تقریب میں شرکت کی۔