- الإعلانات -

ہیوی وہیکل کی 24 گھنٹے بندش سے مال برداری منجمد

صدر آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے مطابق مال برداری نہ ہونے سے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی ترسیل کا وقت مناسب تھا،ٹریفک پولیس نے توہین عدالت کے خوف سے مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

زاہد حسین نے کہا کہ ملکی برآمدات پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے، ٹرانسپوٹرز کا مسئلہ حل نہ ہوا تو برآمدات پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔