- الإعلانات -

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں300ارب روپے تک اضافے کا امکان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں سی پیک کے منصوبے سر فہرست ہوں گے، توانائی انفرااسٹرکچر کی ترقی سمیت زرعی شعبے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے 100ارب روپے مختص تھے، آئندہ مالی سال بھی خطیر وسائل فراہم کریں گے، بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں اقتصادی ترقی پر فوکس کیا گیا ہے۔ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں اس بات پر فوکس کیا گیا ہے کہ گروتھ کو تیز کر نا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں گوادر کی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی گزشتہ دس سال میں پہلی بار 5فیصد کی اقتصادی ترقی کی شرح کو عبور کریں گے۔